یونان: پولیس چوکی پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی

حملہ آوروں نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے اور حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے ایک حالت نازک ہے

1540337
یونان: پولیس چوکی پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایک پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ایتھنز کے علاقے کولونوس  کی پولیس چوکی پر کل 70 سے 80 افراد کے گروپ نے پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔

حملہ آوروں نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے اور حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے ایک حالت نازک ہے۔

حملہ کرنے والے مظاہرین نے سال 2008 میں پولیس کی گولی سے ہلاک ہونے والے الیکسس گریگوروپولس کی سالانہ یاد کی مناسبت سے احتجاجی بیانات والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

حملے کے بعد پولیس نے شہر میں آج متوقع تمام مظاہروں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر کے مرکز میں واقع میٹرو اسٹیشن کو بند کر دیا جائے گا اور سکیورٹی فورسز بھاری حفاظتی اقدامات کریں گی۔

واضح رہے کہ6 دسمبر 2008 کو  ایتھنز کے علاقے ایکسارہیا میں 15 سالہ گریگوروپولس کو علاقے میں پیٹرولنگ کرتے پولیس اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

گریگوروپولس کی ہلاکت کے بعدکئی دن تک  احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا اور کثیر تعداد میں سرکاری عمارتوں ، بینکوں اور کاروباری مراکز کو نذرِ آتش کر دیا گیا تھا۔

گریگوروپولس کی ہلاکت کا سبب بننے والے پولیس اہلکار کو 2010 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔


ٹیگز: #یونان

متعللقہ خبریں