سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں: کرغز صدر

کرغزستان کے صدر سورن بائے جین بیکوف نے ملک کی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے قومی مفاد میں صبر و تحمل سے کام لیں

1505158
سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں: کرغز صدر

کرغزستان کے صدر سورن بائے جین بیکوف نے ملک کی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے قومی مفاد میں صبر و تحمل سے کام لیں اور ملک میں امن و امان بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ کرغزستان میں  گزشتہ اتوار کے متنازعہ انتخابات کے بعد حزب اختلاف نے مظاہرے شروع کر دیے تھے۔

دارالحکومت بشکیک میں حکومت مخالف مظاہرین نے پارلیمان سمیت شہر کی کئی اہم عمارتوں پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ وزیراعظم سمیت کئی حکومتی وزرا مستعفی ہو گئے ہیں۔

حکام نے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب حزب اختلاف کا مطالبہ ہے کہ صدر جین بیکوف اقتدار چھوڑ دیں اور ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔



متعللقہ خبریں