نائجیریا، شدید بارشوں اور سیلاب سے 26 افراد ہلاک

علاقے میں امدادی کاروائیاں شروع کیے جانے کا ذکر کرنے والے انگا کا کہنا ہے کہ سینکڑوں افراد سیلاب کے باعث نقل مکانی کرنے پر مجبور

1462419
نائجیریا، شدید بارشوں اور سیلاب سے 26 افراد ہلاک

نائجیریا  کے دارالحکومت ابوجا اور نائجر میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب  کی زد میں آنے والے 26 افراد جان بحق ہو گئے۔

نائجر ہنگامی صورتحال کی انتظامی ایجنسی  کے  ڈائریکٹر الا حاجی ابراہیم احمد انگا  کا کہنا  ہے کہ سیلاب سے 11 افراد ہلاک جبکہ 6 لا پتہ ہیں۔

علاقے میں امدادی کاروائیاں شروع کیے جانے کا ذکر کرنے والے انگا کا کہنا ہے کہ سینکڑوں افراد سیلاب کے باعث نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

دارالحکومت ابو جا کے دو علاقوں میں بھی  سیلاب کی زد میں آتے ہوئے 15 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 30 لا پتہ ہیں۔



متعللقہ خبریں