نائجیریا: فوج نے بوکو حرام کے کیمپ کو تہس نہس کر دیا

بورنو صوبے سے منسلک نگوُری گھانا علاقے میں بوکو حرام کے خلاف فضائی کاروائی کی گئی

1456729
نائجیریا: فوج نے بوکو حرام کے کیمپ کو تہس نہس کر دیا

مغربی افریقی ملک  نائجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں ڈھیرے جمانے والی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف کاروائی میں تنظیم کے کیمپوں پر بمباری کی گئی جس دوران دہشت گردوں کی ایک کثیر تعداد  جہنم رسید ہو گئی۔

وزارتِ دفاع کے ترجمان جان اننچے نے پریس  بریفنگ میں بتایا ہے کہ بورنو صوبے سے منسلک نگوُری گھانا علاقے میں بوکو حرام کے خلاف فضائی کاروائی کی گئی، جس دوران  تنظیم کے کیمپ کو تباہ کر دیا گیا اور دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہو گئی۔

واضح رہے کہ2000 کی دہائی  سے ابتک اپنے وجود کو جاری رکھنے والی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام  کے سال 2009 سے لیکر ابتک کے حملوں میں 20 ہزار سے زائد انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں