میکسیکو میں جسمانی بحالی کے مرکز پر حملہ،درجنوں ہلاک

مقامی پریس  کے مطابق ،  یہ واقعہ صوبہ گواناخواتو سے متصل ایرا پاوتو نامی شہر میں پیش آیا جہاں  منشیات کے عادی افراد کی جسمانی بحالی کے مرکز پر  حملے میں24 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے

1447400
میکسیکو میں  جسمانی بحالی کے مرکز پر حملہ،درجنوں ہلاک

میکسیکو میں ایک جسمانی بحالی کے مرکز پر حملے کے دوران 24 افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی پریس  کے مطابق ،  یہ واقعہ صوبہ گواناخواتو سے متصل ایرا پاوتو نامی شہر میں پیش آیا جہاں  منشیات کے عادی افراد کی جسمانی بحالی کے مرکز پر  حملے میں24 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ  زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام  حملہ آوروں کی تلاش میں ہیں جنہوں نے  مرکز میں داخ ہوکر وہاں موجود افراد کو زمین پر لیٹنے کا حکم دیتےہوئے گولیوں سے بھون دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں