کورونا کی عالمی وبا:اموات کی تعداد 4 لاکھ80 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 93 لاکھ 93 ہزار سے زائد ہو گئی ہے

1442513
کورونا کی عالمی وبا:اموات کی تعداد 4 لاکھ80 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 93 لاکھ 93 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

 دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار 911 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

امریکہ میں 24 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 11 لاکھ سے زائد کورونا واقعات کا حامل دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 52 ہزار سات سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ  51  ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 3 سو سے تجاوز کر گئی۔

روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ گئی۔

بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہزار چار سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ  6 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو زیر قرنطینہ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 6 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی متاثرین کی تعداد دو لاکھ 93 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار چار سو سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی واقعات کی تعداد دو لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

 


متعللقہ خبریں