مشرقی اور افریقی ممالک میں کورونا کی تازہ ترین رپورٹ

سعودی عرب میں کل 23 افراد وائرس کے ہاتھوں شکست کھا گئے جس کے بعد ملک میں جانی نقصان 503 جبکہ کیسسز کی تعداد 85 ہزار سے زائد ہے

1427322
مشرقی اور افریقی ممالک میں کورونا کی تازہ ترین رپورٹ

کورونا وائرس  کی عالمی فہرست میں بھارت نے یورپی ممالک کو بھی پیچھے چھوڑنا شروع کر دیا ہے، ایک دن میں  مزید 223 اموات سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 408 تک  جبکہ مصدقہ مریضو ں کی تعداد 1 لاکھ 91 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

سعودی عرب میں کل 23 افراد وائرس کے ہاتھوں شکست کھا گئے جس کے بعد ملک میں جانی نقصان 503 جبکہ کیسسز کی تعداد 85 ہزار سے زائد ہے۔

بنگلہ دیش میں بھی گزشتہ ایک ہفتے سے وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آئی ہے، کل ملک میں مزید 40 افراد  جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد ملک میں جانی نقصان 650  جبکہ متاثرین کی تعداد 47 ہزار 153 ہو گئی۔

چین میں کچھ عرصے کے بعد 16 نئے کیسسز سامنے  آئے ہیں ،  جنوبی کوریا میں مزید 35 افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے ۔

عراقی کردی علاقائی انتظامیہ میں وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ سلیمانیہ اور عربیل میں کورونا وائرس سے 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سلیمانیہ میں 101 جبکہ عربیل میں تین اشخاص میں کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔  جو کہ علاقے میں ابتک  کی ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔  علاقے میں 11 مئی کو نئے واقع کے سامنے نہ آنے  اور مریضوں کی تعداد 14 تک ہونے کے بعد  معمول کی زندگی پر عمل درآمد شروع ہو گیا تھا۔

آرمینی وزیر اعظم نکول پاشنیان  نے اعلان کیا ہے کہ ان کا اور ان کے تمام تر کنبے  میں  وائرس ٹیسٹ  مثبت آیا ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ ایک سرکاری اجلاس میں ان کو وائرس لگنے کا احتمال قوی ہے، جس کے بعد  ان کی وجہ سے گھر والے بھی وائرس کی زد میں آگئے۔

5 ہزار 408 افراد کے موت کے منہ میں جانے والے بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 392 مریضوں کا تعین ہوا ہے  جس کے بعد ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 91 ہزار تک ہو گئی ہے۔

یوکیرین میں مزید 10 افراد کی اموات سے 718 افراد وائرس کی بھینٹ چڑھے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں 79 طبی عملے اور 13 بچوں سمیت 340 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

مولڈووا میں ہلاکتوں کی تعداد 298 تک ہو گئی ملک میں 8 ہزار سے زائد مصدقہ کیسسز موجود ہیں۔  اس ملک میں شاپنگ سنٹرز، ریستوران اور تفریحی مراکز 8 جون سے فعال ہوں گے۔

تاجکستان میں 3 ہزار 930 افراد متاثر ہیں ، صدر امام علی رحمان نے یکم ستمبر 2021 تک ملک  کے تمام تر اضلاع اور شہروں میں وبائی امراض کے علاج معالجہ کے لیے اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خطہ افریقہ میں جانی نقصان 4 ہزار 228  ہے تو  مصدقہ مریضوں کی تعداد  1 لاکھ 47 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں