روس اور بھارت میں ممالک میں کورونا کا زور بام عروج پر

عرب ممالک میں سر فہرست سعودی عرب میں مزید 8 ہلاکتوں سے مجموعی جانی نقصان 320 جبکہ متاثرین کی تعداد 57 ہزار 345 ہو گئی

1419823
روس اور بھارت میں ممالک میں کورونا کا زور بام عروج پر

روس میں گو کہ جانی نقصان   دوسرے نمایاں ممالک کے مقابلے میں کافی کم ہے لیکن یہاں پر مصدقہ کیسسز کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار سے متجاوز ہو گئی ہے،  ابتک 2 ہزار 722 افراد  وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہو ئے ہیں۔

30 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے وزیر اعظم میخائل مشوستین زیر ِ علاج اسپتال سے فارغ ہوتے ہوئے اپنے  فرائض پر لوٹ آئے ہیں۔

عام وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ 11 ویں ملک ہندوستان میں وائرس سے 3 ہزار 155 اموات ہوئی ہیں تو مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 340 تک جا پہنچی ہے۔

ایران میں  کچھ دنوں تک گراوٹ کے بعد کل مزی د 69 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو 2 ہزار 294 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عرب ممالک میں سر فہرست سعودی عرب میں مزید 8 ہلاکتوں سے مجموعی جانی نقصان 320 جبکہ متاثرین کی تعداد 57 ہزار 345 ہو گئی۔

40 جانی نقصان اور 3 ہزار 387 مریض موجود ہونےو الے آذربائیجان میں ریستوران، کیفے، باغیچے، پارک میوزیم اور آرٹ گیلریوں کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

171 جانی نقصان ہونے والے بیلا روس میں مزید 922 افراد میں کورونا کا تعین ہوا ہے ، ملک میں 30 ہززار 572 مصدقہ مریضوں کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیل میں  وائرس سے 276 افراد ہلاک جبکہ 16 ہزار 643 متاثر ہیں۔

بعض عرب ممالک  میں جانی نقصان کچھ یوں ہے:

مصر:645الجزائر:555، عراق: 127،کویت:118،  لبنان :26، اردن :9

4 افراد کے ہلاک ہونے والے جنوبی سوڈان میں نائب صدر اور ان کی اہلیہ میں وائرس کی تصدیق ہونے کے  بعد ان کے دفتر کے ملازمین  اور محافظین میں وائرس کا تعین ہوا ہے۔

خطہ افریقہ میں کووڈ۔19 سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 834 جبکہ متاثرین کی تعداد 88 ہزار ت جا پہنچی ہے۔

 



متعللقہ خبریں