ایشیائی ممالک میں کورونا کا گراف متوازی ہے تو افریقہ میں اس میں تیزی آرہی ہے

اگر کورونا مخالف تدابیر  ناکام رہیں تو خطہ افریقہ میں  ایک سال کے اندر 29 تا 44 ملین افراد کورونا کی پکڑ میں آسکتے ہیں

1413241
ایشیائی ممالک میں کورونا کا گراف متوازی ہے تو افریقہ میں اس میں تیزی آرہی ہے

بیلا روس میں جانی نقصان مزید 4 کے اضافے سے 116 جبکہ 913 نئے کیسسز   کے ساتھ مجموعی مصدقہ کیسسز 20 ہزار 168 ہو گئے۔

ایران میں کورونا نے مزید 59 افراد کی جانیں لی ہیں، اس طرح ملک میں جانی نقصان 6 ہزار 541 تک ہو گیا ہے۔

145 جانی نقصان ہونے والے مولڈووا  میں  متاثرین کی تعداد 4 ہزار 605 ہو گئی۔

قزاقستان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کووڈ۔19 سے 4 ہزار 530 افراد متاثر ہیں۔

آذربائیجان میں  متاثرین کی تعداد 2 ہزار 204 تک ہے ۔ ازبیکستان میں  مجموعی اموات 12 ہیں تو اس ملک میں 4 ہزار 205 افراد وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

محض 9 جانی نقصان اور 618 مریض موجود ہونے والے جارجیا نے 11 مئی سے جوتوں اور ملبوسات  کی دکانوں کے علاوہ تمام تر شو رومز کو  کھولے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

106 جانی نقصان  اور مصدقہ 3 ہزار 563 مریض موجود ہونےو الے افغانستان میں وزیر صحت فیروزالدین فیروز  میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔  جو کہ چند روز سے قرنطینہ میں ہیں۔

20 غزہ کی پٹی  پر اور مجموعی طور پر 374 متاثرین کے موجود ہونے والے فلسطین میں وزارت ِداخلہ نے  اعلان کیا ہے کہ مصر میں موجود فلسطینی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے  رفاہ کی سرحدی چوکی کو مثتثنیٰ طور پر آئندہ ہفتے کھولا جائیگا۔

مصر میں 24 مارچ سے جری شام 9 سے صبح 6 بجے تک کرفیو کے نفاذ میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس ملک میں 7 ہزار 558 افراد مرض کے خلاف جنگ لر رہے ہیں  تو  ابتک 469 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خطہ افریقہ میں  مصدقہ مریضوں کی تعداد 51 ہزار 698 تک ہو گئی ہے تو  اسوقت مصر، مراکش، نائجیریا، گھانا، کیمرون  اور گینے نمایاں ہیں۔ صحت کی عالمی تنظیم  نے اعلان کیا ہے کہ اگر کورونا مخالف تدابیر  ناکام رہیں تو خطے میں  ایک سال کے اندر 29 تا 44 ملین افراد کورونا کی پکڑ میں آسکتے ہیں اور اس سے 83 تا 190 ہزار ہلاکتو ں کا خدشہ پیدا ہو جائیگا۔

جنوبی  افریقہ کے تجارتی مرکز اور خطے کے امیر ترین  شہر تصور کیے جانے والے یوہانسبرگ کے گورنر جیوف ماکہودو  کا کہنا ہے کہ کووڈ۔19 کے خلاف جنگ کے دائرہ عمل میں  کرفیو کے نٖفاذ سے  10 لاکھ انسانوں کو خوردنی اشیا کی ضرورت ہے۔

بعض عرب ممالک میں  جانی نقصان کچھ  یوں ہے:

سعودی عرب 219، متحدہ عرب امارات 165، کویت44، قطر 12، بحرین 8، عمان 13، مراکش 183، لبنان 25، الجزائر 483ْ

جنوبی کوریا میں 5 دنوں کے بعد پہلی بار یومیہ واقعات کی تعداد 10 سے بڑھی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں