روس کے کھرب پتی نے خود کشی کر لی

روس کی کھرب پتی کاروباری شخصیت دمتری بوسوف نے خود کشی کر لی

1412558
روس کے کھرب پتی نے خود کشی کر لی

روس کی کھرب پتی کاروباری شخصیت دمتری بوسوف نے خود کشی کر لی۔

روسی ذرائع ابلاغ کی خبروں میں ملک کی سب سے بڑی کوئلے کی کمپنیوں میں سے ووسٹوکوگول اور سبانتھراسائٹ کے مالکان میں سے 52 سالہ بوسوف کی خودکشی کی وجہ سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

خبروں کے مطابق بوسوف کے عزیزوں کو ان کی لاش کل رات دارالحکومت ماسکو کے جوار میں واقع ان کے گھر سے ملی۔

 دعوے کےمطابق بوسوف کے سر میں گولی کا نشان ہے اور ان کے قریب سے ایک پستول بھی ملا ہے۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ جریدہ فوربیس کی رواں سال کی فہرست کے مطابق 1.1 بلین ڈالر دولت کے ساتھ بوسوف کا شمار ملک کے 86 امیر ترین افراد میں ہوتا تھا۔



متعللقہ خبریں