کینیڈا میں فائرنگ،ہلاک شدگان کی تعداد 23 ہو گئی

رائل کینیڈئین پولیس کے مطابق ، گیبریئل ورٹمین نامی ایک اکیاون  سالہ شخص نے اٹھارہ اپریل تا انیس اپریل کے درمیان تیئس افراد کو فائرنگ کرتےہوئے ہلاک کر ڈالا تھا

1403246
کینیڈا میں فائرنگ،ہلاک شدگان کی تعداد 23 ہو گئی

 کینیڈا کے صوبہ نووا اسکوٹیا میں   گزشتہ  دنوں ہوئے مسلح حملے میں ہلاک شدگان کی تعداد تیئس ہو گئی ہے۔

 رائل کینیڈئین پولیس کے مطابق ، گیبریئل ورٹمین نامی ایک اکیاون  سالہ شخص نے اٹھارہ اپریل تا انیس اپریل کے درمیان میں تیئس افراد کو فائرنگ کرتےہوئے ہلاک کر ڈالا تھا۔

پولیس کی سر توڑ  کوششوں  کے نتیجے  میں حملہ آور کو مردہ حالت میں بازیاب کیا گیا جس نے  پورٹا پیک،  وینٹ ورتھ، ڈیبرٹ، شابنکیڈی، ملفورڈ ار این فیلڈ   سمیت سولہ علاقوں میں  فائرنگ کی تھی۔

 بتایا گیا ہے کہ  یہ واقعہ ملکی تاریخ کا بد ترین فائرنگ  کا واقعہ تھا۔



متعللقہ خبریں