کینیا، کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے 12 شہری پولیس کے ہاتھوں ہلاک

مسجد اقصی کو ماہ رمضان میں بھی عبادت کے لیے بند رکھنے کا اعلان

1399988
کینیا، کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے 12 شہری پولیس کے ہاتھوں ہلاک

دنیا بھر میں مہلک وائرس انسانی جانیں لینے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

چین میں سخت لاک ڈاون کے دوران طبی سہولتوں  کے حصول میں ناکام رہنے والے سینکڑوں انسانوں کی نعشیں ان کے گھروں سے برآمد ہونے پر اس ملک   میں مہلک وائرس سے جانی نقصان 3 ہزار 869 ہو گیا ہے۔

ایران میں کورونا سے مزید 89 ہلاکتوں سے اس ملک میں مجموعی اموات  کی تعداد 4 ہزار 958 ہو گئی ۔

اسرائیل میں کووڈ۔19 سے 148 افراد اموات ہوئی ہیں تو اس ملک میں 12 ہزار 855 افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

القدس  اسلامی اوقاف  کونسل  نے اطلاع دی ہے کہ  مہلک وائرس کی بنا پر مسجداقصی ماہ رمضان میں بھی عبادت کے لیے بند رہے گی۔ اس مسجد کو 22 مارچ سے وبا کے پیش نظر اسلامی اوقاف کے فیصلے کے مطابق  عبادت ے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

17 افراد کے ہلاک ہونے والے قزاقستان میں  مزید 21 افراد میں وائرس کی نشاندہی سے  اس ملک میں مجموعی واقعات کی تعداد ایک ہزار 362 ہو گئی ہے۔

2 طبی ملازمین کے  بھی موت کے منہ میں جانے والے مولدووا میں 105 افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے۔

بیلا روس میں جانی نقصان 40 اور متاثرین کی تعداد 4 ہزار 204 ہے  تو اس ملک میں وائرس میں مبتلا تین حاملہ خواتین نے صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔

جانی نقصان 15 ہونے والے آذربائیجان میں واقعات کی تعداد 1 ہزار 283 ہے۔

کینیا میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے 12 شہریوں کو پولیس نے گولی مارتے ہوئے ہلاک کر دیا ہے۔

 کووڈ۔19 سے ہلاکتوں کے 362 ہونے والے اور واقعات کے 5 پزار 660 ہونے والے فلپائن میں صد ر  رودری گو دوترتے نے خبردار کیا ہے کہ اگر  لاک ڈاون پر عمل در آمد نہ کیا گیا تو پھر  سخت گیر کاروائیاں کی جائینگی۔

افریقہ  بھر میں ابتک 962 افراد وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں یہاں پر بھی مصدقہ مریضو ں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اقوام متحدہ  کے افریقہ اقتصادی کمیشن نے  اعلان کیا ہے کہ اگر خطے میں مطلوبہ اقدامات نہ اٹھائے گے تو  وائرس سے اموات کی تعداد  3 لاکھ سے 3.3 ملین تک ہونے کا خدشہ  پیدا ہو جائیگا۔

 

 



متعللقہ خبریں