ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی: الیگزینڈر لوکا شینکو

اس دورانیے میں جو ہلاک ہوئے ہیں ان کی موت کورونا سے نہیں پیچیدہ بیماریوں کی وجہ واقع ہوئی ہے: صدر الیگزینڈر لوکا شینکو

1397632
ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی: الیگزینڈر لوکا شینکو
Aleksandr Lukasenko.jpg
koronavirus.jpg

دنیا بھر میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار ہے۔

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے دعوی کیا ہے کہ ان کے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ اس دورانیے میں جو ہلاک ہوئے ہیں ان کی موت پیچیدہ بیماریوں کی وجہ واقع ہوئی ہے۔

تاہم بیلاروس وزارت اعظمیٰ دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق حالیہ ایک دن میں ملک میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے مزید 3 افراد کی ہلاکت سے اموات کی تعداد 29 ہو گئی ہے اور ملک بھر میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 3 ہزار کے قریب ہے۔

اسرائیل میں اموات کی تعداد 115 ہو گئی ہے۔ ملک میں شہروں کےدرمیان رسل و رسائل بند کر دی گئی ہے اور منگل کی شام سے جمعرات کی صبح تک کرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مصر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 159 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور مریضوں کی تعداد 2 ہزار 65 ہو گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے مصر سے اپیل کی ہے کہ وباء کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ہجوم میں کمی کے لئے خریدو فروخت کی جگہوں اور تجارتی مراکز میں سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔

9 افراد کے جانی نقصان کے ساتھ سنگاپور میں کل مریضوں کی تعداد 386 سے بڑھ کر 2 ہزار 918 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں