دنیا بھر میں کورونا نے 1 لاکھ سے زائد جانیں بگلی ہیں تو 1.7 وبا کے خلاف نبرد آزما ہیں

امریکہ میں اموات اور نئے کیسسز کی رفتار میں بدستور اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے

1395962
دنیا بھر میں کورونا نے 1 لاکھ سے زائد جانیں بگلی ہیں تو 1.7 وبا کے خلاف نبرد آزما ہیں

دنیا بھر میں عام وبا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 17 لاکھ سے متجاوز  ہو گئی ہے تو   3 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریض اس مہلک مرض سے نجات پا گئے  ہیں۔

اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید570 ہلاکتوں کے ساتھ مجموعی اموات 18 ہزار 849  تک جا پہنچی ہیں۔ ملک میں لاک ڈاون کو تین مئی تک توسیع دے دی گئی ہے ۔ وزیر  اعظم گوئسپے کونتے نے پریس کانفرس میں بتایا ہے کہ ’’تدابیر  سے نتائیج سامنے آنے لگے  ہیں، لہذا موجودہ سخت تدابیر تین مئی تک لاگو رہیں گی،  یہ ایک مشکل  لیکن لازمی فیصلہ ہے۔ اگر ہم نے اسوقت اس چیز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تو ہماری ابتک کی محنت رائیگاں جائیگی۔  انہوں نے بتایا کہ ضروری کام اور طبی ضرورت کے علاوہ گھروں سے نکلنے کی ممانعت پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

یورپ میں  اٹلی کے بعد سب سے زیادہ اموات ہونے والے ملک اسپین میں ایک دن میں 510 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس سے اس ملک میں شرح اموات میں کمی واقع ہونے کا مشاہدہ ہوا ہے۔ یہ ملک ابتک 16 ہزار 353 جانی نقصان برداشت کر چکا ہے۔

فرانس میں کووڈ۔19 سے اموات کی تعداد مزید 987 ہلاکتوں  سے بڑھتے ہوئے 13 ہزار 197 ہو گئی ہے ، ملک بھر میں میزد 4 ہزار 342 کیسسز سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ  میں بھی مزید 980 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد اس ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 958 ہو گئی ہے۔  دریں اثنا گارڈین اخبار  کا کہنا ہے کہ اولڈ ہاوسسز میں کورونا  سے  ہلاک تقریبا ایک ہزار افراد کو ریکارڈ میں شامل نہیں  کیا گیا۔

بیلجیم میں جانی نقصان 3 ہزار 346 اور مصدقہ کیسس28 ہزار 18  ہیں۔ اس ملک میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 327 جانیں تلف ہوئی ہیں۔

مہلک وائرس کے نئے مرکز  متحدہ امریکہ میں ایک دن کے اندر مزید 1878 اموات کی اطلاعات ہیں، جس سے اس ملک میں کل 16 ہزار 686 انسان وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔ نئے 33 ہزار 861 کیسسز کے ساتھ متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 66 ہزار  تک جا پہنچی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے ہمارا ملک اس وقت ایک آفت اور دردناک دور سے گزر رہا ہے تا ہم صورتحال میں بہتری آنے کے اشارے ملنے لگے ہیں۔  ایک اندازے کے مطابق ملک میں وائرس سے ایک لاکھ سے زائد ہلاکتوں کے خدشات موجود ہیں۔

600 ملین نفوس کے حامل لاطینی امریکہ میں 2 ہزار 218 افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں تو 54 ہزار 953 زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

کینیڈا میں کورونا سے  مزید 103 اموات کے ساتھ مجموعی  تعداد 579 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 22 ہزار 46 ہو گئی ہے۔

آسڑیلیا میں مجموعی جانی نقصان 56 ہے۔

 



متعللقہ خبریں