"ادارہ شاندار کام کر رہا ہے"اقوام متحدہ نے ٹرمپ کی تنقید مسترد کردی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوژارک نے امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی ادارہ صحت پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتےہوئے کہا ہے کہ ادارہ کورونا وائرس کے خلاف شاندار کام کر رہا ہے

1393485
"ادارہ شاندار کام کر رہا ہے"اقوام متحدہ نے ٹرمپ کی تنقید مسترد کردی

اقوام متحدہ   کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوژارک نے امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی ادارہ صحت پر ہونے والی تنقید کو مسترد کر دیا ہے، تاہم ادارے نے صدر ٹرمپ کے بیان پر ردِ عمل دینے سے گریز کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھینم گیبریاسز کی قیادت اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی نگرانی میں عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کے خلاف شاندار کام کر رہا ہے۔
ان کے  مطابق، متاثرہ ملکوں کو طبی سامان کی ترسیل اور ان کی معاونت سمیت عالمی نظام صحت کو مضبوط بنانے کے لیے عالمگیری  ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا  تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے وقت اس ادارے کی تمام تر توجہ چین کی جانب تھی اور اس نے انتہائی فضول ہدایات جاری کی تھیں لہذا اگر ضرورت ہوئی تو ہم  ادا
رے کےلیے امریکی امداد روک دیں گے۔ 



متعللقہ خبریں