دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد اب تک 21302 افراد تک جا پہنچی ہے

سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں، جہاں 3405 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے جو چین سے بھی زیادہ ہے جب کہ اٹلی میں 41,035 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں تاہم چین میں مسلسل دوسرے روز  وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے

1385656
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد اب تک 21302 افراد تک جا پہنچی ہے

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 472037 ہو گئی جبکہ یہ موذی وائرس اب تک 21302 افراد کی جان لے چکا ہے۔

 سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں، جہاں 3405 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے جو چین سے بھی زیادہ ہے جب کہ اٹلی میں 41,035 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں تاہم چین میں مسلسل دوسرے روز  وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

کورونا وائرس سے امریکا میں صورتِ حال خراب تر ہوتی جا رہی ہے جہاں آج ریکارڈ 252افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد امریکا میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1 ہزار 32 ہو گئی۔

امریکا میں آج ہی کورونا کے 13 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ امریکا بھر میں مجموعی کیس 68489 ہو گئے۔

 



متعللقہ خبریں