روس نے طبّی عملہ اور امدادی سامان اٹلی روانہ کر دیا

ماہرین کی ٹیم کو کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لئے اٹلی روانہ کیا گیا ہے: روس وزارت دفاع

1382849
روس نے طبّی عملہ اور امدادی سامان اٹلی روانہ کر دیا

روس نے اٹلی کو ماہرین پر مشتمل ٹیم اور طبّی سامان کی امداد فراہم کی ہے۔

روس وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ماہرین کی ٹیم کو کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لئے اٹلی روانہ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ماہرین کی ٹیم اور طبّی سامان  کے ساتھ دو طیارے ماسکو کے چکالوسکی فوجی ائیر پورٹ سے روانہ ہو گئے ہیں۔

طبّی عملے کی ٹیم 8 افراد پر مشتمل ہے اور یہ ٹیم افریقہ میں سوائن فلو،شاربون اور ایبولا وائرس کی وباوں کے خلاف جدوجہد میں شامل رہی ہے۔

واضح رہے کہ اٹلی میں اس وقت تک کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 4 ہزار 825 تک پہنچ چکی ہے۔

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کل اٹلی کے وزیر اعظم گُسپے کونتے کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی اور کہا تھا کہ ہم کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں اٹلی کو ضروری تعاون فراہم کرنے پر تیار ہیں۔



متعللقہ خبریں