امریکہ: صدر ٹرمپ نے ابھی تک اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ نہیں کروایا

صدر ٹرمپ نے کووِڈ۔19 ٹیسٹ نہیں کروایا کیوں کہ نہ تو وہ وائرس سے متاثرہ افراد سے طویل عرصے تک رابطے میں رہے ہیں اور نہ ہی ان میں بیماری کی کوئی علامات دیکھی گئی ہیں: سٹیفنی گریشم

1375376
امریکہ: صدر ٹرمپ نے ابھی تک اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ نہیں کروایا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ نہیں کروایا۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان سٹیفنی گریشم نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "صدر ٹرمپ نے کووِڈ۔19 ٹیسٹ نہیں کروایا کیوں کہ نہ تو وہ وائرس سے متاثرہ افراد سے طویل عرصے تک رابطے میں رہے ہیں اور نہ ہی ان میں بیماری کی کوئی علامات دیکھی گئی ہیں"۔

سٹیفنی نے کہا ہے کہ " صدر ٹرمپ کی صحت کی صورتحال بہترین ہے اور ان کا نجی ڈاکٹر ان  کی صحت پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے"۔

واضح رہے کہ حالیہ 10 دنوں کے دوران صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کی  بعض ایسی تقریبات میں شرکت  کے بعد  کہ جہاں کورونا وائرس کے مریض بھی موجود تھے  ملک میں صدر ٹرمپ کے بھی وائرس سے متاثر ہونے کے بارے میں مباحث شروع ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں