نائجر میں فوجی کیمپ پر حملہ، 25 فوجی ہلاک

فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس دوران 63 دہشت گرد ہلاک ہو گئے

1338266
نائجر میں فوجی کیمپ پر حملہ، 25 فوجی ہلاک

نائجرکے مغربی  علاقے تیلا بیری میں ایک فوجی کیمپ پر حملے میں 25 فوجی ہلاک ہو گئے۔

نائجر وزارت ِ دفاع کے ترجمان سوئلے مانی  غزوبی نے قومی ٹیلی ویژن پر اپنے اعلان میں بتایا کہ دہشت گردوں  نے نائجر ۔ مالی سرحدوں کے تیلا بیری علاقے سے منسلک  ایک گاوں  میں واقع ایک فوجی کیمپ پر کل دوپہر کے وقت  حملہ کیا ۔

غزوبی کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 25 فوجی ہلاک اور 6 فوجی زخمی ہو گئے۔

اس حملے کے بعد فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس دوران 63 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب  پریس میں شائع  خبروں میں دعوی کیا گیا ہے کہ   اس حملے میں 31 فوجی  ہلاک ہوئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں