امریکی شہریوں نے عراق چھوڑنا شروع کر دیا

عراقی وزارت تیل کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر ہلاکت خیز حملے کے بعد امریکی شہریوں نے عراق چھوڑنے کا سلسلہ شروع کر ديا ہے

1334290
امریکی شہریوں نے عراق چھوڑنا شروع کر دیا

عراقی  تیل تنصیبات میں کام کرنے والے امریکی شہریوں نے رخصت لیتے ہوئے دوسرے ممالک کا رخ کر لیا ہے۔

 عراقی وزارت تیل کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر ہلاکت خیز حملے کے بعد امریکی شہریوں نے عراق چھوڑنے کا سلسلہ شروع کر ديا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ابھی تک عراقی  تیل تنصیبات پر کوئی غیر معمولی صورت حال نہیں دیکھی گئی اور سب کچھ معمول کے مطابق ہے۔

  واضح رہے کہ آج  ہی   عراق میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر عراق چھوڑنے کی ہدایات دیں ہیں۔



متعللقہ خبریں