امریکہ: مسلح حملہ، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

ہوسٹن میں ایک آٹو پارک میں شوٹنگ میں مصروف گروپ پر مسلح حملہ، 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے

1331203
امریکہ: مسلح حملہ، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ایک آٹو پارک میں شوٹنگ میں مصروف گروپ پر مسلح حملے میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیرس میں گانے کی شوٹنگ میں مصروف گروپ پر ایک گاڑی سے فائرنگ کی گئی۔

ہوسٹن کے پولیس ڈائریکٹر ایڈ گونزالیز نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "جب ہم جائے وقوعہ پر پہنچے تو کم از کم 7 افراد زمین پر لیٹے ہوئے تھے اور ان سب کے جسموں پر گولی کا زخم موجود تھا"۔

گونزالیز نے کہا ہے کہ زخمیوں میں سے 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے ہیں جب کہ 6 زخمیوں کو اطراف کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہیرس کے پولیس آفیسر کیپٹن جے شینن نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ افراد آٹو پارک میں گانے کی شوٹنگ کر رہے تھے کہ گاڑی میں سوار نامعلوم حملہ آوروں  نے  آ کر ان پر فائر کھول دیا۔



متعللقہ خبریں