امریکہ: نیو جرسی میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت6 افراد ہلاک

امریکی ریاست نیوجرسی کےعلاقےجرسی سٹی میں فائرنگ سے 6افراد ہلاک ہوگئے

1321254
امریکہ: نیو جرسی میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت6 افراد ہلاک

امریکی ریاست نیوجرسی کےعلاقےجرسی سٹی میں فائرنگ سے 6افراد ہلاک ہوگئے۔

حفاظتی  حکام کا کہنا ہے کہ  فائرنگ سے2 پولیس افسراورایک شہری زخمی بھی ہوئے۔

پولیس افسر قتل کے مقدمے کی تفتیش کیلئےمشتبہ افرادکےپاس گیاتو انہوں نے اسے قتل کردیا۔

 ملزمان نے پولیس افسرکوقتل کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی اور جرسی سٹی کی  ایک سپرمارکیٹ میں گھس گئے اور وہاں بھی فائرنگ کردی جس سے3شہری  ہلاک ہوگئے۔

جوابی کارروائی میں 2مشتبہ افرادبھی مارے گئے۔

 واقعے کے    دوران علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور جرسی سٹی کےتمام اسکول بندکردیئےگئے۔

 

 



متعللقہ خبریں