شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا امکان ہے:جنوبی کوریا

جنوبی کوریائی خفیہ ایجنسی NIS  نے ملکی اراکین پارلیمان کو ایک خصوصی بریفنگ میں بتایا کہ شمالی کوریا اور امریکہ  کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا امکان پیدا ہوا ہے

1275343
شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان  مذاکرات کی بحالی کا امکان ہے:جنوبی کوریا

جنوبی کوریائی خفیہ ایجنسی NIS  نے ملکی اراکین پارلیمان کو ایک خصوصی بریفنگ میں بتایا کہ شمالی کوریا اور امریکہ  کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا امکان پیدا ہوا ہے۔

اجلاس میں شریک ایک رکن پارلیمان  نے بتایا کہ یہ مذاکرات دو سے تین ہفتوں کے دوران شروع ہو سکتے ہیں۔

اس رکن کے مطابق شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رواںسال  ملاقات کا امکان بھی ہے۔

 جنوبی کوریائی ایجنسی نے رکن پارلیمان  کے بیان پر کوئی ردعمل یا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

یاد رہے کہ  ٹرمپ اور اُن کے درمیان رواں سال  فروری میں ویت نام میں ہوئی ملاقات  ناکام ہو گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں