امریکہ: کشتی میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک

بتایا گیا ہےکہ کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب  کشتی پر آگ اس وقت لگی جب وہ سنٹاکروز جزیرے سے چند میٹر کے فاصلے پر لنگر انداز ہوئی تھی اور اس  پر  39 افراد سوار تھے جن میں سے 8 ہلاک ہو گئے

1262601
امریکہ: کشتی میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک
kaliforniya tekne yangini1.jpg

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل پر ایک کشتی میں آگ لگنے سے8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

خبر کے مطابق ، کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب  کشتی پر آگ اس وقت لگی جب وہ سنٹاکروز جزیرے سے چند میٹر کے فاصلے پر لنگر انداز ہوئی تھی اور اس  پر  39 افراد سوار تھے۔

 آتشزدگی کے باعث کشتی تباہ ہوچکی ہے ۔

 حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے  جبکہ دیگر مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے۔

ساحلی محافظوں  کی  کمانڈر کیپٹن مونیکا روچسٹر کا کہنا ہے کہ ہمیں   اس بارے میں   اطلاع  دی گئی  جس میں کہا گیا تھا کہ کشتی کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

مونیکا روچسٹر نے مزید بتایا کہ   کشتی میں حفاظتی ضوابط کی مکمل تعمیل کی گئی تھی اور اس سے قبل اس کے متعلق کسی خلاف ورزی کی شکایت نہیں تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں