امریکہ آئی این ایف معاہدے سے سرکاری طور پر دستبردار

امریکی  فوج کا میزائل نظام کو فروغ دینے کا اصل مقصد خاصکر یورپ میں روس کے خلاف محاذ آرائی کرنا  ہے

1247294
امریکہ آئی این ایف معاہدے سے سرکاری طور پر دستبردار

 

امریکی وزارتِ دفاع پینٹا گون کی امریکہ کے درمیانے فاصلے کے جوہری قوتوں کے معاہدے آئی این ایف سے سرکاری طور پر دستبردار ہونے کے بعد میزائل کے نئے تجربے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

امریکی سی این این ٹیلی ویژن سے انٹرویو  میں پینٹا گون کے ایک افسر نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکی  فوج نے غیر جوہری میزائلوں کے تجربات کے حوالے سے  بعض کاروائیاں کی ہیں۔

افسر کا کہنا تھا کہ امریکی  فوج کا میزائل نظام کو فروغ دینے کا اصل مقصد خاصکر یورپ میں روس کے خلاف محاذ آرائی کرنا  ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا میں شائع خبروں میں لکھا گیا ہے کہ پینٹا گون نے چند ہفتوں کے اندر زمین سے فضا میں مار گرانے والے میزائلوں اور ماہ نومبر میں درمیانے فاصلے کے بالسٹک میزائلوں  کے تجربے کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ امریکہ اور روس  کی جانب سے 32 برسوں تک جاری رہنے والے آئی این ایف معاہدے سے دستبرداری  کے ساتھ اسلحہ کی ایک نئی دوڑ شروع جائیگی  تو دوسری جانب دونوں  ممالک معاہدے کی شرائط پر پورا نہ اترنے کے جواز میں ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی دفتر ِ خارجہ نے امریکہ کے آئی این ایف سے کل سرکاری طور پر  علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی انتظامیہ نے روس  کی جانب سے  دسمبر 1978 کو طے پانے والے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کرنے  کے جواز میں 6  ماہ قبل اس سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں