برازیل میں قیدیوں نے بغاوت کر دی،52 افراد جان سے گئے

جیل حکام کا کہنا ہےکہ  ہلاک شدگان قیدیوں میں سے 16  کے  سر کٹےہوئے تھے جبکہ دیگر قیدیوں کی اکثریت  دھویں سے دم  گھٹنے کے باعث  ہوئی تھی

1244497
برازیل میں قیدیوں نے بغاوت کر دی،52 افراد جان سے گئے

شمالی برازیل کی ایک جیل میں   قیدیوں کی بغاوت    52 افراد کی جان لے گئی ۔

 مقامی پریس کےمطابق ،  یہ واقعہ صوبہ پارا میں واقع  التامیرا نامی جیل میں   موجود قیدیوں  کے دو گروہوں  کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں  پیش آیا ۔

 گزشتہ  روز   صبح کے وقت یہ بغاوت شروع ہوئی جو کہ 5 گھنٹے تک جاری  رہی  ،اس دوران قیدیوں نے  جیل کے ایک حصے کو نذر آتش بھی کر دیا ۔

  جیل حکام کا کہنا ہےکہ  ہلاک شدگان قیدیوں میں سے 16  کے  سر کٹےہوئے تھے جبکہ دیگر قیدیوں کی اکثریت  دھویں سے دم  گھٹنے کے باعث  ہوئی تھی ۔

 اس سے پیشتر مئی کے  مہینے میں بھی  مانوس شہر       کی 4 مختلف جیلوں میں قیدیوں نے بغاوت کر دی تھی جس  میں 57 قیدی مارے گئے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں