وینزویلا دوبارہ اندھیروں میں ڈوب گیا

رواں سال کے دوران چوتھی دفعہ وینزویلا کو لوڈ شیدنگ کا سامنا، دارالحکومت کاراکاس اور ملک کے دیگر اہم حصوں کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع

1240502
وینزویلا دوبارہ اندھیروں میں ڈوب گیا

وینزویلا دوبارہ اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال کے دوران چوتھی دفعہ وینزویلا کو لوڈ شیدنگ کا سامنا ہے۔ دارالحکومت کاراکاس اور ملک کے دیگر اہم حصوں کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہے۔

ملک میں 7 مارچ کو پہلی دفعہ بجلی کی ترسیل منقطع ہوئی  جو تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہی۔ اس کے بعد 25 مارچ کو دوسری دفعہ لوڈ شیڈنگ ہوئی اور 2 دن تک جاری رہی۔

اس دوسری لوڈ شیڈنگ کے بارے میں صدر نکولس مادورو نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ لوڈ شیڈنگ، ملک کے ایک بڑے حصے کو بجلی فراہم کرنے والے ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ 'گوری' کے ترسیلی یونٹ آگ کی وجہ سے ہوئی  ہے۔

نکولس مادورو کے مطابق یہ آگ  ماہر نشانے باز کی 'گوری' کے ترسیلی یونٹ  پر فائرنگ کے نتیجے میں لگی تھی۔

تیسری لوڈ شیڈنگ 29 سے 30 مارچ کو ہوئی  اور اس کے بعد صدر مادورو نے 30 روزہ پلان کا اعلان کیا تھا۔

علاوہ ازیں حکومت نے ملک  کے الیکٹرک انفراسٹرکچر کی ذمہ دار کمپنی' کوپولیک' کی تشکیل نو کا بھی فیصلہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں