نیو یارک:بلند و بالا عمارت پر ہیلی کاپٹر گر گیا ۔1 شخص ہلاک

امریکی  شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں گزشتہ روز  ایک ہیلی کاپٹر ایک بلند وبالا عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا  جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے

1216090
نیو یارک:بلند و بالا عمارت پر ہیلی کاپٹر گر گیا ۔1 شخص ہلاک

امریکی  شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں گزشتہ روز  ایک ہیلی کاپٹر ایک بلند وبالا عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا  جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

 مقامی  حکام  کے مطابق ، یہ حادثہ سیونتھ ایونیو پر واقع ایک عمارت پر پیش آیا ہے اور ہیلی کاپٹر ممکنہ طور پر خراب موسم کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا ہے۔

آگ بجھانے والے عملے کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے اور وہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔انھوں نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر عمارت کی چھت پر اتارنے کی کوشش کی گئی تھی۔

فوری طور پر کسی اور شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا خراب موسم ہی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں