امریکہ، ایس۔400 لینے کی صورت میں ترکی کو ایف۔35 منصوبے سے خارج کر دیا جائیگا

ترکی اور امریکہ کے درمیان 31 جولائی تک کوئی معاہدہ طے نا پا سکا تو پھر ترک پائلٹوں کو اس تاریخ کے بعد امریکہ کو ترک کرنا ہوگا

1214906
امریکہ، ایس۔400 لینے کی صورت میں ترکی کو ایف۔35 منصوبے سے خارج کر دیا جائیگا

روسی دفاعی صنعتی فرم روس ٹیک  نے اطلاع دی ہے کہ ایس۔400 میزائل دفاعی نظام  دو ماہ کے اندر ترکی کے حوالے کر دیا  جائیگا۔

فرم کے سی ای اوسرگئے  چیمے زوف نے روسی این ٹی وی  سے انٹرویو میں بتایا ہے کہ ایس۔400 کی ترکی کو ترسیل کا سلسلہ منصوبہ بندی کے مطابق  آگے بڑھ رہا  ہے۔

ترک ماہرین کو میزائل نظام کے استعمال کے لیے تربیتی عمل کے بھی پایہ تکمیل کو پہنچنے کا ذکر کرتے ہوئے چیمے زوف  کا کہنا تھا کہ "ایس۔400  کی ترکی کو ترسیل دو ماہ کے اندر شروع ہو جائیگی"۔

ان بیانات کے بعد امریکی نائب وزیر ِ دفاع ایلن لورڈ اور نیٹو  سمیت یورپی امور کے ذمہ دار انڈر سیکرٹری  انڈریو ونٹرنیٹز نے ایف۔35 منصوبے کے بارے میں اپنے جائزے پیش کیے۔

جس کے مطابق اگر ترکی اور امریکہ کے درمیان 31 جولائی تک کوئی معاہدہ طے نا پا سکا تو پھر ترک پائلٹوں کو اس تاریخ کے بعد امریکہ کو ترک کرنا ہوگا اور اس منصوبے  میں استعمال کیے جانے والے پارچہ جات کی ترکی سے تدارک کو روک دیا جائیگا۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایس۔400 کی ترکی کو حوالگی کی صورت میں ایف۔35 لڑاکا طیاروں کے منصوبے سے ترکی کو خارج کر دیا جائیگا۔

اعلان کے مطابق  امریکی انتظامیہ ترکی کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت داری کو اہمیت دیتی ہے اور یہ ایف۔35  منصوبے سے اس کی علیحدگی کی خواہاں نہیں  ہے۔

ایس۔400 میزائل نظام کی وصولی کی صورت میں 2020 کے اوائل میں لازمی اقدامات اٹھائے جائینگے، تاہم اگر ترکی   مذکورہ منصوبے سے باز آ گیا تو پھر یہ عمل الٹا بھی ہو سکتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں