ایران، ڈونلڈ ٹرمپ تم جنگ کی جانب بڑھ رہے ہو

اگر جنگ چھیڑی گئی تو پھر سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی ناکامی کا احتمال قوی بن جائیگا

1201436
ایران، ڈونلڈ ٹرمپ تم جنگ کی جانب بڑھ رہے ہو

ایرانی صدر حسن روحانی کے مشیر حسام الدین  آشناء نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبر دار کیا ہے کہ "تم جنگ کی جانب بڑھ رہے ہو۔"

ایرانی ایوانِ صدر کے سٹریٹیجک ریسرچ سنٹر  کی صدارت کے بھی فرائض ادا کرنے والے آشنا نے ٹویٹر  پیغام میں اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ   واشنگٹن انتظامیہ  کے تہران مخالف اقدامات  جنگ  چھڑنے کا موجب بن سکتے ہیں۔

وائٹ  ہاؤس قومی  سلامتی مشیر جان  بولٹن کے "منصوبوں" کے حوالے سے ٹرمپ کو خبردار کرنے والے آشنا نے اپنے پیغام میں مندرجہ ذیل الفاظ کو جگہ دی ہے:"ڈونلڈ ٹرمپ تم ایران کے ساتھ  طے شدہ جوہری معاہدے سے بہتر کسی معاہدے کے متلاشی تھے تاہم  اب ایسا  دکھائی  دے رہا کہ تم اس ہدف سے ہٹ کر جنگ کی جانب بڑھ رہے ہو۔"

انہوں نے بولٹن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ٹرمپ سے کہا ہے کہ "اگر مونچھ والے  کی مانو گے تو نتیجہ یہی ہو گا"، ایران کے ساتھ اگر جنگ چھیڑی گئی تو پھر سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی ناکامی کا احتمال قوی بن جائیگا۔

ایرانی انتظامیہ ، ٹرمپ کے تہران کے ساتھ سودا بازی کرنے کے  لیے دباؤ ڈالنے، تا ہم وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی امور کے مشیر جان بولٹن  کے اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہمراہ ایران  کے خلاف منصوبہ بندی کرنے  پر یقین رکھتی ہے۔

ایرانی وزیر ِ خارجہ محمد جواد ظریف  نے بھی کچھ مدت قبل ٹرمپ کو "بی ٹیم "  کے نام سے منسوب کردہ قومی سلامتی کونسل  کے مشیر جان بولٹن ، اسرائیلی وزیر ِ اعظم بنیا مین نتن یاہو، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان  اور ابو دبی  کے ولی عہد پرنس محمد بن زاید کی جانب سے ایران  کے خلاف منصوبے ہونے کے معاملے پر خبردار کیا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں