ٹرمپ کا ایران کی فولاد اور کان کنی کی صنعتوں کے خلاف نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ
ٹرمپ نے یہ فیصلہ ایران کی جانب سے 2015 میں طے شدہ جوہری س معاہدے کے تحت اپنے جوہری پروگرام پر عائد کردہ بعض قدغنوں سے جزوی دستبردار ی کے اعلان کے بعد کیا ہے
![ٹرمپ کا ایران کی فولاد اور کان کنی کی صنعتوں کے خلاف نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/0909/abcf/385c/5cd3cd975c43b.jpg?time=1719065095)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی فولاد اور کان کنی کی صنعتوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹرمپ نے یہ فیصلہ ایران کی جانب سے 2015 میں طے شدہ جوہری س معاہدے کے تحت اپنے جوہری پروگرام پر عائد کردہ بعض قدغنوں سے جزوی دستبردار ی کے اعلان کے بعد کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے تیل کے علاوہ آمدن کے سب سے بڑے ذریعے کو نئی پابندیوں میں ہدف بنایا جارہا ہے۔
اس نے بیان میں ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اپنا طرزِ عمل تبدیل نہیں کرتا ہے تو اس کو مزید پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سال قبل 8 مئی ہی کو ایران کے ساتھ چھ بڑی طاقتوں کے طے شدہ جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا اورا س کے بعد نومبر میں اس کے تیل اور بنک کاری کے شعبوں پر دوبارہ سخت پابندیاں عائد کردی تھیں۔
اب امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے مزید بھی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اس کو مشرقِ وسطی میں توسیع پسندانہ خواہشات سے باز رکھنے کے لیے ایک زیادہ جامع سمجھوتا طے پایا جاسکے۔
قبل ازیں ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کے جوہری معاہدے کو خیرباد کہنے کے ایک سال بعد یہ اعلان کیا تھا کہ اگر عالمی طاقتیں ایران کے مفادات کو امریکی پابندیوں سے تحفظ مہیا نہیں کرتیں تو وہ یورینیم کی افزودگی شروع کر دے گا۔
متعللقہ خبریں
![امریکہ، شدید گرمی سے ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/058b/8927/e4a0/66767f465b7f3.jpg?time=1719065095)
امریکہ، شدید گرمی سے ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل
آنے والے دنوں میں بارش کا امکان ہے۔ جس سے درجہ حرارت43 ڈگری تک گر سکتا ہے