3 روز کی جھڑپوں میں 47 افراد ہلاک ہو چکے ہیں: عالمی ادارہ صحت

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ طرابلس میں ہونے والی حالیہ لڑائی کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک جبکہ 181 دیگر زخمی ہو چکے ہیں

1179964
3 روز کی جھڑپوں میں 47 افراد ہلاک ہو چکے ہیں: عالمی ادارہ صحت

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ طرابلس میں ہونے والی حالیہ لڑائی کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک جبکہ 181 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

 یہ بات لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے قریب واقع طبی مراکز سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں کہی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  لیبیا کے مشرقی حصے میں بر سر اقتدار جرنیل خلیفہ حفتر کی فوج  طرابلس کا قبضہ حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں جہاں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت قائم ہے۔



متعللقہ خبریں