روس ادلب میں تشدد کو ہوا دے رہا ہے : واشنگٹن انتظامیہ

حالیہ حملوں کے بعد واشنگٹن حکومت نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مخالفین کے زیر قبضہ علاقے ادلب میں تشدد کو ہوا دے رہا ہے

1164122
روس ادلب میں  تشدد کو ہوا دے رہا ہے : واشنگٹن انتظامیہ

واشنگٹن حکومت نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مخالفین کے زیر قبضہ علاقے ادلب میں تشدد کو ہوا دے رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کے روز ہی  روسی جنگی طیاروں نے ادلب  پر  فضائی حملے کیے تھے۔

گزشتہ سال  ستمبر میں اسی شامی علاقے میں ترکی اور روس کے مابین ہوئی جنگ بندی کے معاہدے  کے بعد ماسکو حکومت کی طرف سے یہ پہلی فضائی کارروائی تھی۔

 ان حملوں میں 13شہری  ہلاک ہوئے تھےجن میں 6 نوزائیدہ بچے بھی شامل تھے۔

 دوسری جانب  کریملن نے اپنی صفائی  میں  کہا تھا کہ یہ کارروائیاں انتہا پسندوں کے خلاف کی گئی تھیں۔



متعللقہ خبریں