روس: ہم اسرائیل کے ساتھ مل کر " شامی ورکنگ گروپ "بنائیں گے

ہم اسرائیل کے ساتھ مل کر " شامی ورکنگ گروپ" بنائیں گے جس کا مقصد شام سے غیر ملکی طاقتوں کے اخراج، دہشت گردی کے خاتمے اور قیام استحکام جیسے موضوعات پر کام کرنا ہو گا: دمتری پیسکوف

1157448
روس: ہم اسرائیل کے ساتھ مل کر " شامی ورکنگ گروپ "بنائیں گے

روس نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ مل کر " شامی ورکنگ گروپ" بنائیں گے جس کا مقصد شام سے غیر ملکی طاقتوں کے اخراج، دہشت گردی کے خاتمے اور قیام استحکام جیسے موضوعات پر کام کرنا ہو گا۔

صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں روس۔اسرائیل تعلقات کا جائزہ لیا۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے درمیان 27 فروری کو دارالحکومت ماسکو میں ملاقات ہوئی جس میں شامی ورکنگ گروپ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ تاحال گروپ کی ساخت اور اس کے شرکاء  کے موضوع کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ شامی ورکنگ گروپ تمام متعلقہ فریقین  اور علاقائی ممالک  کے ساتھ مل کر شام سے غیر ملکی فوجوں کے انخلاء ، دہشت گردی کے خاتمے اور قیام استحکام جیسے موضوعات پر کام کرے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے گذشتہ ماہ کے آخر میں ماسکو کے سرکاری  دورے کے بارے میں بیان میں کہا تھا کہ سول جنگ کے آغاز کے بعد شام جانے والی غیر ملکی فوجوں کے اس ملک سے انخلاء کے معاملے میں ہمارا پوتن کے ساتھ سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ اس ہدف تک رسائی کے لئے ہم نے اسرائیل اور روس کے درمیان ایک مشترکہ ٹیم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں