گزشتہ سال مسلمانوں کے خلاف شدت اور امتیازیت اپنے بلند ترین درجے پر رہی: اسلامی تعاون تنظیم

بعض ایسے ممالک کہ جہاں انتہائی دائیں بازو کی حامی حکومتیں ہیں وہاں اسلام فوبیا کا نظریہ قومی پالیسیوں  کی بنیاد میں جگہ پا چکا ہے: اسلامی تعاون تنظیم

1154434
گزشتہ سال مسلمانوں کے خلاف شدت اور امتیازیت اپنے بلند ترین درجے پر رہی: اسلامی تعاون تنظیم

اسلامی تعاون تنظیم  سے منسلک اسلام فوبیا مانیٹرنگ ہوم نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف شدت اور امتیازیت گزشتہ سال کے آخر میں اپنے بلند ترین درجے پر رہی۔

اسلامی تعاون تنظیم اسلام فوبیا مانیٹرنگ ہوم نے متحدہ عرب امارات  کے دارالحکومت ابوظہبی میں  یکم سے 2 مارچ کو متوقع اسلامی تعاون تنظیم  وزرائے خارجہ کونسل  کے اجلاس سے قبل جون 2018 ۔ فروری 2019 رپورٹ شائع کر دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 کے دوسرے نصف میں مسلمانوں کے خلاف امتیازیت اور نفرت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ناموں کو پوشیدہ رکھتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بعض ایسے ممالک کہ جہاں انتہائی دائیں بازو کی حامی حکومتیں ہیں وہاں اسلام فوبیا کا نظریہ قومی پالیسیوں  کی بنیاد میں جگہ پا چکا ہے۔

رپورٹ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد العسیمن  نے  اسلام فوبیا  میں اضافے کے انتہائی خوفناک  ہونے کی وارننگ دی ہے اور تنظیم کے رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی قومی پالیسیوں اور تعلیمی اقدامات کے ذریعے   اس تباہی  کے خلاف جدوجہد کریں۔



متعللقہ خبریں