نائیجیریا کے صدارتی انتخابات،محمد بخاری پھر بازی مار گئے

ملکی  انتخابی کمیشن کے مطابق ، بخاری  کو 15 ملین ووٹ ملے جس کے جواب میں  ان کے حریف اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عتیقو ابو بکر  کو 11 ملین ڈالے گئے

1153210
نائیجیریا کے صدارتی انتخابات،محمد بخاری پھر بازی مار گئے

نائیجیریا  میں اواخر ہفتہ ہونے والے  صدارتی انتخابات کے نتیجے میں موجودہ صدر محمد بخاری دوبارہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

 ملکی  انتخابی کمیشن کے مطابق ، بخاری  کو 15 ملین ووٹ ملے جس کے جواب میں  ان کے حریف اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عتیقو ابو بکر  کو 11 ملین ڈالے گئے۔

 ان انتخابات کی نگرانی کےلیے  20 ممالک سے تقریباً 134 مبصرین موجود تھے  ۔

20 کروڑ  آبادی کے حامل  نائیجیریا  کے ان انتخابات مین  73 امیدواروں  نے  حصہ لیا۔

 محمد بخاری نے  سن 2015 کے انتخابات میں  15 اعشاریہ 4 ملین ووٹ حاصل کرتے ہوئے  اپنے حریف جوناتھن گڈ لک کو ہرا دیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں