وینزویلا: صدر مادورو دارالحکومت کارکاس کے گشت پر

صدر نکولس مادورو نے اپنی گاڑی پر دارالحکومت کارکاس کی گلیوں کا گشت کیا اور اس کی ویڈیو  شئیر کر کے امریکہ کو پیغام دیا ہے

1151385
وینزویلا: صدر مادورو دارالحکومت کارکاس کے گشت پر

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو  نے اپنی گاڑی پر دارالحکومت کارکاس کی گلیوں کا گشت کیا اور اس کی ویڈیو  شئیر کر کے امریکہ کو پیغام دیا ہے۔

ویڈیو میں مادور گاڑی خود ڈرائیو کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس بیٹھی ہیں۔

وہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے چاہا کہ صدارتی پیلس میرافلوریس  سے نکل کر کارکاس کی گلیوں میں گھوم پھر کر عوام کے حالات کا خود مشاہدہ کروں۔

مادورو نے کہا ہے کہ عوام انقلاب، تجارتی کاموں اور اپنی زندگی کے دفاع کے لئے سڑکوں پر ہیں اور میں خود بھی ہمہ وقت عوام کے شانہ بشانہ ہوں۔

مادورو نے مزید کہا ہے کہ میں آج  یہاں سے ،وینزویلا کے انقلاب کی حمایت میں سڑکوں پر نکلنے والے اور صدر ٹرمپ سے وینزویلا سے اپنے پنجے ہٹانے کا مطالبہ کرنے والے، نیو یارک کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مادورو نے اپنی تحریری پیغام میں کہا ہے کہ "میں کارکاس کی گلیوں میں گھوم رہا ہوں۔ گلیاں پرسکون اور خاموش ہیں۔ وینزویلا میں مظاہروں کے ساتھ تعاون کرنے والے نیویارک کے عوام کا بھی میں یہاں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ فتح امن کی ہو گی"۔



متعللقہ خبریں