میں اپنی جان کی قیمت پر وطن کا دفاع کروں گا: نکولس مادورو

ہم اس وقت خطرات میں گھِرے وطن کے دفاع کے لئے جانیں لُٹا دیں گے لیکن نہ تو امریکی شہنشاہیت کے سامنے اسلحہ پھینکیں گے اور نہ ہی کسی اور گستاخ کے سامنے: نکولس مادورو

1139021
میں اپنی جان کی قیمت پر وطن کا دفاع کروں گا: نکولس مادورو
maduro ulusal onur gunu2.jpg
maduro ulusal onur gunu1.jpg

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ میں جان کی قیمت پر وطن کا دفاع کروں گا  اور ہم اسے کسی قیمت پر دشمنوں کے حوالے نہیں کریں گے۔

وینزویلا میں ہر سال 4 فروری کو منائے جانے والے قومی یومِ وقار کی تقریب سے خطاب میں مادورو نے کہا ہے کہ ہم امریکہ بھیجنے کے لئے ، 6 فروری کو "امن کی خاطر فوجی مداخلت کی مخالفت" کے عنوان سے دستخطوں کی مہم شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دستخط مہم ہر ایک کے لئے کھلی ہو گی اور اس مہم کو ہم ملک کے ہر شہر میں واقع بولیوار اسکوائر  سے شروع کریں گے۔

مادورو نے کہا کہ اس مہم کے دوران وینزویلا میں مداخلت کے خلاف دستخط جمع کئے جائیں گے اور جمع ہونے والے دستخطوں کو امریکہ کے صدارتی پیلس وائٹ ہاوس بھیجا جائے گا۔

انہوں نے جان کی قیمت پر وطن کے دفاع کی قسم اٹھائی اور کہا کہ میں ہمیشہ ملّی وقار اور آزادی کے اہداف سے وابستہ رہوں گا اور ہم اس وقت خطرات میں گھِرے وطن کے دفاع کے لئے جانیں لُٹا دیں گے لیکن نہ تو امریکی شہنشاہیت کے سامنے اسلحہ پھینکیں گے اور نہ ہی کسی اور گستاخ کے سامنے۔

وینزویلا کے خلاف ایک سخت نفسیاتی جنگ شروع ہونے پر زور دیتے ہوئے مادورو نے عوام سے حکومت پر حملے  کے مقابل پہرہ دینے کی اپیل کی۔

ہوان گوآئیڈو  کی عبوری صدارت قبول کرنے پر اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو  سینچیز  کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ "آپ کے دونوں ہاتھ خون آلود ہوں گے اور تاریخ آپ کو ڈونلڈ ٹرمپ  کے جنگی حامی  اور مداخلت پسند سیاسی پالیسی کے خدمتگار وزیر اعظم کے طور پر یاد کرے گی"۔



متعللقہ خبریں