آسٹریلیا، جوان گوآئیڈو کو عبوری صدر تسلیم کرتا اور ان کی حمایت کرتا ہے: ماریس پین

آسٹریلیا، وینزویلا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جوان گوآئیڈو کو ملک میں  انتخابات کے انعقاد تک کی عبوری حکومت کا صدر تسلیم کرتا ہے اور ان کے ساتھ تعاون کرتا ہے: وزیر خارجہ ماریس پین

1134165
آسٹریلیا، جوان گوآئیڈو کو عبوری صدر تسلیم کرتا اور ان کی حمایت کرتا ہے: ماریس پین

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ ماریس پین نے کہا ہے کہ آسٹریلیا، وینزویلا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جوان گوآئیڈو کو ملک میں  انتخابات کے انعقاد تک کی عبوری حکومت کا صدر تسلیم کرتا ہے اور ان کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

آج 2 روزہ دورہ امریکہ کے لئے روانگی سے قبل پین نے وینزویلا کے حالات کے بارے میں جاری کردہ بیان میں ملک میں فی الفور جمہوری عمل کی طرف واپسی کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آسٹریلیا، وینزویلا میں ملکی آئین سے ہم آہنگ شکل میں انتخابات کے انعقاد تک   قومی اسمبلی کے اسپیکر جوان گوآئیڈو کو ملک کی عبوری حکومت کا صدر تسلیم کرتا ہے ان کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

ماریس پین نے کہا ہے کہ اس وقت ہم وینزویلا کی تمام پارٹیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ جمہوریت کی طرف واپسی، آئین کی بالادستی کے احترام اور عوام  کے انسانی حقوق کے تحفظ سمیت حالات کے پُر امن حل کے لئے تعمیری شکل میں کام کریں۔



متعللقہ خبریں