دہشت گرد تنظیم داعش کا شام اور عراق سے صفایا کردیا گیا ہے: مائیک پمپیو

مائک پمپیو نے ڈیوس میں منعقد ہونے والے  عالمی  اقتصادی  فورم کے اجلاس میں ویڈیو کانفرنس   سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس فورم  میں  امریکی صدر ٹرمپ حکو مت   نے  شٹ ڈاؤن کی وجہ سے اپنا وفد  ڈیوس نہ  بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا

1131202
دہشت گرد تنظیم  داعش کا  شام اور عراق سے صفایا کردیا گیا ہے: مائیک پمپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیم داعش کا شام اور عراق سے خاتمہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے خیالات کا اظہار ڈیوس میں منعقد ہونے والے  عالمی  اقتصادی  فورم کے اجلاس میں ویڈیو کانفرنس   سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس فورم  میں  امریکی صدر ٹرمپ حکو مت   نے  شٹ ڈاؤن کی وجہ سے اپنا وفد  ڈیوس نہ  بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیر خارجہ پومپیو نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکا نے اتحادی قوتوں کے ساتھ مل کر عراق اور شام میں دہشتگرد تنظیم داعش کو ختم کرکے رکھ دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اتحادی ممالک کے تعاون سے بچے کچھے دہشت گردوں کا بھی صفایا کردیا جائے گا۔  انہوں   نے   یمن میں جاری خانہ جنگی کے بارے میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس سال کے اواخر تک کی  یمن میں خانہ  جنگی ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے ماہ دسمبر میں سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں طے پانے والے ہم سمجھوتے پر حوثیوں کی جانب سے ابھی تک عمل درآمد نہ کئے جانے کا الزام عائد کیا۔

 انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چندا یک خلیجی ممالک اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر یمن کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے چین اور ان کے ملک کے درمیان تجارتی اختلافات کے بارے میں کہا کہ 30 جنوری کو چین کا  وفد  امریکہ کا دورہ کرے گا اور ان کے اس دورے کے دوران مثبت  نتائج حاصل کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے  اس ماہ کے اواخر میں شمالی کوریا کے ساتھ ہونے والے نیو کلئیر مذاکرات کے بارے میں کہا کہ امید ہے کہ ان مذاکرات میں پیشرفت دیکھی جا سکے گی۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جلد ہی وفاقی حکومت کا شٹ ڈاؤن کا سلسلہ ختم ہوجائے ہوجائے گا اور حکومت  معمول  کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کردے گی۔ ۔

عالمی اقتصادی فورم میں اس سال 110  ممالک   کے تین ہزار سے زائد سیاستدان،  سرکاری حکام اکیڈیمیشنز ا ور این جی اوز کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں ۔

 



متعللقہ خبریں