سوڈان، حکومت مخالف مظاہروں میں مداخلت سے 2 افراد ہلاک

سوڈان کے مرکزی ڈاکٹروں کے وفد نے تحریری اعلان میں واضح کیا ہے کہ  خرطوم کے مظاہروں  میں پولیس  کی مداخلت  سے  ایک بچہ اور ایک ڈاکٹر لقمہ اجل بن گئے ہیں

1128201
سوڈان، حکومت مخالف مظاہروں میں مداخلت سے 2 افراد ہلاک

سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں انتظامیہ مخالف مظاہروں کے خلاف مداخلت  میں 2 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

سوڈان کے مرکزی ڈاکٹروں کے وفد نے تحریری اعلان میں واضح کیا ہے کہ  خرطوم کے مظاہروں  میں پولیس  کی مداخلت  سے  ایک بچہ اور ایک ڈاکٹر لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ سوڈان میں  حکومت کی جانب سے  روٹی کی قیمت میں اضافے کے بعد دریائے نیل کے کنارے پر واقع عتبرا اور پورٹ سوڈان شہروں میں مظاہرے چھڑے تھے جو کہ بعد میں متعدد شہروں  میں حکومت مخالف مظاہروں کی ماہیت اختیار کر گئے تھے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں