مائیک پومپیو متحدہ عرب امارات کے دورے پر، ولی عہد پرنس کے ساتھ ملاقات

دورہ متحدہ عرب امارت کے دائرہ کار میں امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ابو ظہبی کے ولی عہد پرنس کے ساتھ ملاقات

1124746
مائیک پومپیو متحدہ عرب امارات کے دورے پر، ولی عہد پرنس کے ساتھ ملاقات

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے دورہ متحدہ عرب امارت کے دائرہ کار میں ابو ظہبی کے ولی عہد پرنس کے ساتھ ملاقات کی۔

متحدہ عرب امارات کی خبر رساں ایجنسی WAM کے مطابق دارالحکومت ابو ظہبی میں ولی عہد پرنس النہیان اور پومپیو کے درمیان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات  اور ان میں فروغ ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل  اور علاقائی سلامتی  و استحکام کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات،  مائیک پومپیو کے دورہ مشرق وسطی کے سلسلے کا ،پانچواں ملک ہے۔

پومپیو نے منگل کے دن دورہ اردن سے دورہ مشرق وسطی کا آغاز کیا تھا اور ترتیب کے ساتھ عراق، عراقی علاقائی کرد انتظامیہ  اور مصر کے بعد وہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔

وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے یہ پومپیو کا دوسرا مشرق وسطی دورہ ہے اور متحدہ عرب امارات کے بعد وہ سعودی عرب، قطر، عمان اور کویت کا دورہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں