مالی: فولانی قبائلیوں پر حملہ،37 افراد ہلاک

وسطی مالی میں فولانی  قبیلے کے 37 افراد ایک مسلح حملے میں مارے گئے جن پر ڈوذو شکاریوں کے بھیس میں حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی

1117423
مالی: فولانی قبائلیوں پر حملہ،37 افراد ہلاک

وسطی مالی میں فولانی  قبیلے کے 37 افراد ایک مسلح حملے میں مارے گئے۔

 سرکاری بیان کےمطابق ، یہ واقعہ   آج صبح     پیش آیا جس میں ڈوذو شکاریوں کے بھیس میں   بعض مسلح افراد نے  کولوگون نامی دیہات  پر  حملہ کر دیا ۔

 موٹر سائیکل سوار  حملہ آوروں     کی اندھا دھند فائرنگ سے  بچوں اور  عورتوں سمیت 37 افراد ہلاک ہو گئے۔

 فولانی قبیلہ وسطی مالی میں   آباد ہے جس پر  کچھ عرصے سے حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں