نائیجیریا: بوکو حرام کے حملے میں 8 فوجی ہلاک

مغربی افریقہ  کے ملک نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام  کے حملے میں 8 فوجی ہلاک ہو گئے

1100983
نائیجیریا: بوکو حرام کے حملے میں 8 فوجی ہلاک

مغربی افریقہ  کے ملک نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام  کے حملے میں 8 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

نائیجیریا کی فوج کی طرف سے بریگیڈئیر ثانی کوکاشیکا عثمان  نے  جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیم نے صوبہ یوبے سے منسلک گاوں بونی گاری  میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 8 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

عثمان  کے مطابق حملے کے بعد ہونے والی جھڑپ میں 10 دہشتگردوں کو ہلاک  کر دیا گیا ہے اور کثیر تعداد میں ایمونیشن کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں بوکو حرام دہشت گرد تنظیم نے 2000 کے سالوں میں سر اٹھایا اور سال 2009 سے تنظیم کی طرف سے جاری اجتماعی تشدد کی کاروائیوں  میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں