نائجیریا، بوکو حرام کے حملے میں 12 کسان ہلاک

س حملے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے جبکہ  ان حملوں کی بنا پر 1300 دیہاتی نقل مکانی  کرنے پر مجبور ہوئے ہیں

1073140
نائجیریا، بوکو حرام کے حملے میں 12 کسان ہلاک

نائجیریا کے شمال مشرق میں دہشت گرد تنظیم  بوکو حرام   کے حملے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

نائجیریا  قومی ہنگامی صورتحال ایجنسی  کےرابطہ افسر بشیر گرگا   نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ  دہشت گرد تنظیم نے مائدو غوری  صوبے سے منسلک قالے  گاؤں   کے کسانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے جبکہ  ان حملوں کی بنا پر 1300 دیہاتی نقل مکانی  کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

نائجیریا  میں دو ہزار کی دہائی سے ابتک  دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے والی بوکو حرام   2009 سے اجتماعی حملوں کی مرتکب ہو رہی ہے جس دوران 20 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

یہ تنظیم سن 2015 سے  ہمسایہ ممالک کیمرون، چاڈ اور نائجر میں بھی دہشت گرد کاروائیاں کرتی چلی آرہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں