ہم "زیرو ٹالرینس" پالیسی کو دوبارہ نافذ العمل  کر سکتے ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اگر مہاجرین کی تعداد میں اضافہ اسی طرح جاری رہا تو جس پالیسی کو ہم نے ماہِ جولائی میں نافذ العمل نہیں کیا تھا اسے اب نافذالعمل کر سکتے ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1068915
ہم "زیرو ٹالرینس" پالیسی کو دوبارہ نافذ العمل  کر سکتے ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے "زیرو ٹالرینس" پالیسی کو دوبارہ نافذ العمل  کرنے کے اشارے دئیے ہیں۔

امریکہ کے سی بی ایس ٹیلی ویژن چینل  کے "60 منٹ سنڈے" نامی پروگرام میں صدر ٹرمپ نے امریکہ کی مہاجر پالیسی کے بارے میں اہم بیانات جاری کئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ" اس وقت جتنے مہاجرین امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اتنی بڑی تعداد میں پہلے کبھی نہیں تھے۔ لیکن اس معاملے میں جو میں چاہتا ہوں وہ یہ کہ مہاجرین امریکہ میں داخل ہوں لیکن قانونی شکل میں۔ اگر مہاجرین کی تعداد میں یہ اضافہ اسی طرح جاری رہتا ہے تو جس پالیسی کو ہم نے ماہِ جولائی میں نافذ العمل نہیں کیا تھا اسے اب نافذالعمل کر سکتے ہیں"۔

واضح رہے کہ امریکہ کی وزارت داخلہ نے گذشتہ موسمِ گرما میں غیر قانونی طریقوں سے سرحد پار کرنے کے خواہش مند کنبوں  اور ان کے بچوں کو ایک دوسرے سے الگ کر کے تاریک عمارتوں کے قید خانوں میں بند کر دیا تھا۔

بین الاقوامی ردعمل میں اضافہ ہونے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے "زیرو ٹالرینس" کے نام سے شروع کردہ اس پالیسی کو ختم کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں