صومالیہ: 2 بم حملے، 15 افراد ہلاک

صومالیہ کے جنوب مغربی شہربائیدابو میں 2 بم حملوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک

1068249
صومالیہ: 2 بم حملے، 15 افراد ہلاک

صومالیہ کے جنوب مغربی شہربائیدابو میں 2 بم حملوں کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پہلا حملہ بم سے مسلح گاڑی سے کیا گیا اور اس میں  بیلان ہوٹل کو ہدف بنایا گیا کہ جہاں صومالیہ کے سیاست دان ایک تواتر سے آتے جاتے رہتے ہیں۔

دوسرا حملہ خود کش بم حملہ تھا جس میں البدری ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

دونوں حملے بیک وقت کئے گئے جن میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ زخمیوں کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم  الشباب نے قبول کر لی ہے۔

واضح رہے کہ الشباب زیادہ تر دارالحکومت موغادیشو  سمیت  دیگر شہروں میں  ہوٹلوں، سرکاری  اداروں اور  سکیورٹی فورسز  کو ہدف بناتی ہے۔



متعللقہ خبریں