لا پتہ سعودی صحافی قاشقجی کے حوالے سے ٹرمپ۔ شاہ سلمان بات چیت

یہ در حقیقت ایک خراب صورتحال ہے، ہم  سب مل کر اس حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیں گے، صدرِ امریکہ

1068010
لا پتہ سعودی صحافی قاشقجی کے حوالے سے ٹرمپ۔ شاہ سلمان بات چیت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سعودی صحافی جمال قاشقجی کے انجام کے بارے میں سعودی شاہ سلمان  بن عبدالعزیز سے  بات چیت کریں گے۔

امریکی ریاست اوہایو میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت سے پیشتر اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دینے والے ٹرمپ  نے قاشقجی  واقع کے حوالے سے بعض اعلانات کیے۔

شاہ سلمان سے بات چیت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے  بتایا کہ"فی الحال بات چیت نہیں ہوئی تا ہم میں ان سے ٹیلی فون پر اس معاملے پر  بات کروں گا۔ "

سعودی عرب، ترکی اور امریکہ کے اس واقع کی چھان بین کرنے کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ "یہ در حقیقت ایک خراب صورتحال ہے، ہم  سب مل کر اس حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔"

 



متعللقہ خبریں