شمالی کوریا: امریکی پابندیوں نے عدم اعتماد کی کیفیت کو مزید گہرا کر دیا ہے

امریکہ ۔ شمالی کوریا سمجھوتے کے موئثر اطلاق کا پہلا فریضہ بیسیوں سالوں سے دونوں ملکوں کے درمیان جاری عدم اعتماد کی فضاء کو ختم کرنا ہو گا: ری جونگ ہو

1059389
شمالی کوریا: امریکی پابندیوں نے عدم اعتماد کی کیفیت کو مزید گہرا کر دیا ہے

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ' ری جونگ ہو 'نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے جاری پابندیوں نے  دونوں ملکوں کے درمیان عدم اعتماد کی کیفیت کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

رِی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے 73 ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان سنگاپور میں منعقدہ مذاکرات  کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ۔ شمالی کوریا سمجھوتے کے موئثر اطلاق کا پہلا فریضہ بیسیوں سالوں سے دونوں ملکوں کے درمیان جاری عدم اعتماد کی فضاء کو ختم کرنا ہو گا۔ اس ہدف کے حصول کے لئے امریکہ کو بھی اور شمالی کوریا کو بھی ہر ممکنہ کوشش کرنی چاہیے۔

ری جونگ ہو نے کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت نے مشترکہ بیان سے قبل بھی جوہری کاروائیوں کے موضوع پر اعتماد کی بحالی پر مبنی اقدامات کئے ہیں لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایسے ہی اقدامات امریکہ کی طرف سے نہیں اٹھائے جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جزیرہ نما کوریا میں پُر امن انتظامیہ کی عدم موجودگی  کے بارے میں اندیشوں سے متعلق اقدامات کرنے کی بجائےجزیرہ نما سے جوہری اسلحے کی صفائی کے معاملے کو سرفہرست  موضوع بنا رکھاہے اور اس مقصد کے لئے شمالی کوریا پر پابندیوں کے ذریعے  دباو ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے جاری پابندیوں کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان عدم اعتماد کی فضا میں گہرائی پیدا ہو رہی ہے۔



متعللقہ خبریں