امریکی صدر ٹرمپ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے متمنی

مائیک پومپیو نے امریکی ٹیلی ویژن این  بی سی  میں شرکت کردہ ایک پروگرام میں آج شرو ع ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس  کے بارے میں  اپنے خیالات کا اظہار کیا

1055298
امریکی صدر ٹرمپ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے متمنی

امریکی وزیر ِخارجہ  مائیک پومپیو  کا کہنا  ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ  ،  اس ہفتے منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی   کے 73 ویں  سربراہی اجلاس  میں ایرانی صدر حسن  روحانی  سے ملاقات کرنے کے خواہاں ہیں۔

 مائیک پومپیو نے امریکی ٹیلی ویژن این  بی سی  میں شرکت کردہ ایک پروگرام میں آج شرو ع ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس  کے بارے میں  اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ  ہر لمحہ  کسی رہنما سے ملاقات  پر خوش ہوتے  ہیں اور اس معاملے میں ان کا نقطہ نظر کافی کشادہ ہے۔ " تا ہم انہوں نے اس بات کا دفاع کیا ہے کہ  ملاقات کا مطالبہ ایرانی رہنما حسن روحانی  کی جانب سے آنا چاہیے۔

دوسری جانب  140 سے زائد حکومتی و مملکتی سربراہان   کی میزبانی کرنے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی   میں گزشتہ برس کے خطاب  میں شمالی  کوریا  کو اس کے جوہری پروگرام کے باعث "ختم کرنے" کی دھمکی  دینے والے ٹرمپ  کے امسال  ایران کو ہدف بنانے کی توقع کی جاتی ہے۔

ٹرمپ علاوہ ازیں  امریکہ کے ماہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی عبوری صدارت سنبھالنے کی مناسبت   سے 26 ستمبر کو منعقد ہونے والی "ایرانی جوہری اسلحہ و مہلک ہتھیار" کے عنوان سے نشست سے خطاب کریں   گے جو کہ ان کا کونسل کے صدر کی حیثیت سے پہلا خطاب ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں